ایک نیوز : آثار قدیمہ کے ماہرین نے جنوبی مصر میں ایک مندرمیں رومن دور کا قدیم مجسمہ دریافت کیا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ رومن شہنشاہ کلاڈیئس کی ہو سکتی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ نوادرات کے حکام کے ایک بیان کے مطابق یہ نمونے قاہرہ کے دارالحکومت سے 280 میل (450 کلومیٹر) جنوب میں صوبہ کینا کے ڈینڈرا کے مندر سے ملے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ مجسمے کی مسکراہٹ سے تو لگتاہے کہ یہ مجسمہ رومن شہنشاہ کلاڈیئس کا ہے ( جس نے41 اور 54 عیسوی کے درمیان روم کی حکمرانی کو شمالی افریقہ تک بڑھایا تھا)۔
ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق مزید مطالعہ کیا جائیگا جس سے مجسمے کی شناخت اور علاقے کے بارے میں مزید معلومات سامنے آئیں گی۔ ماہرین آثار قدیمہ کو رومی دور کا ایک پتھر کا سلیب بھی ملا ۔