ایک نیوز: امریکا نے پاکستانی طلبا کیلئے فل برائٹ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کےمطابق امریکا میں گریجویٹ ڈگری پروگراموں کے لیے فل برائٹ ایپلی کیشنز کھل گئیں۔ پاکستانی طلبا کے لیے یو ایس فلبرائٹ اسکالرشپ 2024 کے تحت امریکا میں پڑھنے کابہترین موقع ہے ۔فلبرائٹ سکالرشپس 2024 ریاستہائے متحدہ امریکہ میں سب سے بڑی اسکالرشپ پروگراموں میں سے ایک ہے جو ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ ڈگری پروگراموں کے لیے دستیاب ہوگی ۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نےاسکالرشپ کے اہل درخواست دہندگان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پاکستان کی سماجی یا معاشی ترقی اور امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہشات کی تکمیل کے لیے کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہ ضرور درخواست دیں۔
بیچلرز ڈگری کے طلباء جو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے اہل ہیں اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
2024 فلبرائٹ اسٹوڈنٹ پروگرام کلینیکل میڈیسن کے علاوہ تمام تعلیمی مضامین کے لیے دستیاب ہے۔ یہ بین الاقوامی اسکالرشپ ریاستہائے متحدہ کے محکمہ خارجہ کی طرف سے فنڈ کیا جاتا ہے. توانائی، پانی، زراعت، صحتِ عامہ، تعلیم، سماجی علوم، صحافت اور ماس کمیونیکیشن، فنون لطیفہ اور ثقافت کے شعبوں درخواستیں وصول کی جارہی ہیں ۔
فل برائٹ پروگرام کے ذریعے امریکا میں ماسٹرز یا پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جاسکتی ہے۔ منتخب امیدواروں کی یونیورسٹی فیس، کتابوں کی لاگت، ہوائی سفر، انشورنس اور ماہانہ خرچ امریکی حکومت برداشت کرتی ہے جبکہ ویزا کے حصول میں طلبا کو معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکالر شپ کے بارے میں مزید جاننے کیلیے یونائٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاونڈیشن ان پاکستان (USEFP) کی ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔
فل برائٹ اسکالر پروگرام امریکی جامعات میں تدریس اور تحقیق کیلیے معاونت فراہم کرتا ہے۔ 12 ماہ پر محیط اس اسکالرشپ کے تحت امریکی حکومت ہوائی سفر، ریسرچ الاونس انشورنس اور ماہانہ خرچ برداشت کرتی ہے۔