ایک نیوز:دنیابھرمیں ٹوئٹرکی سروس ڈاؤ ن ہونے پرصارفین کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،شکایات کے انبار لگادیئے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی تھی۔ صارفین کو ٹوئٹر پر کلک کرکے دوسری ویب سائٹس پر جانے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ کئی نے ’code 467‘ سائٹ پر آنے کی شکایت کی۔
ٹویٹر کی سروس ڈاؤن ہونے سے تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے میں بھی صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس حوالے سے ٹوئٹر کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
ڈاؤن ڈیڈیکٹر کے مطابق 700 سے زائد افراد نے ٹوئٹر ٹھیک طور پر نہ چلنے کی شکایت کی ہے۔