فیض حمید نےمنظور نظر افراد کو جج لگوایا،رانا ثنا اللہ کا الزام

Mar 07, 2023 | 00:28 AM

 ایک نیوز :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے بطور ڈی جی سی اور بطور ڈی جی آئی ایس آئی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں منظور نظر افراد کو جج لگوایا۔
 وفاقی وزیرداخلہ راثنااللہ کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جب وہ ججز تقرری کے پارلیمانی کمیشن کے رکن تھے تو ایک جج لگانے کیلئے فیض حمید نے ان سے بھی سفارش کی تھی لیکن  انہوں نے وہ تقرری نہیں کی البتہ بعد میں وہ صاحب جج لگ ہی گئے تاہم انہوں نے جج کا نام نہیں لیا۔

قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ مران خان گرفتاری سے بچنے کیلئے دیوار پھلانگ کر پڑوس چلے گئے تھے،  بعد میں لمبی چوڑی تقریر جھاڑ دی۔ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے نہیں۔ عدالتی حکم سے آگاہ کرنے گئی تھی، عمران کی گرفتاری کا شوق نہیں، جس دن گرفتار کرنا ہوا  گرفتار کرلیں گے۔ 

مزیدخبریں