ہالینڈ کے فٹ بالر سیڈورف نے ایرانی اہلیہ کی وجہ سے اسلام قبول کرلیا

ہالینڈ کے فٹ بالر سیڈورف نے ایرانی اہلیہ کی وجہ سے اسلام قبول کرلیا
ایمسٹرڈیم:ہالینڈ کے معروف فٹ بالر کلیرنس سیڈورف نے اپنی ایرانی اہلیہ کی وجہ سے اسلام قبول کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے فٹ بالر کلیرنس سیڈورف نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے فٹ بال اسٹار نے اپنی ایرانی اہلیہ کی وجہ سے اسلام کیا ہے۔
سیڈورف نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے اسلام میں شمولیت کی خوشی میں آپ کے تمام اچھے پیغامات کے لیے خصوصی شکریہ۔
سیڈورف نے لکھا میں دنیا بھر میں اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شامل ہونے پر بہت خوش ہوں، خاص طور پر میری پیاری بیوی، صوفیہ، جنہوں نے مجھے اسلام کا مفہوم زیادہ گہرائی سے سکھایا۔
نام تبدیلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا ہے اور میں اس نام کو ہی جاری رکھوں گا جو میرے والدین نے میرے لیے منتخب کیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈچ فٹ بالر کلیرنس سیڈورف چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں تین مختلف کلبز کے ساتھ ٹرافی جیتنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔