غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوناکشی سنہا پر دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے 37 لاکھ روپے کا معاوضہ وصول کرنے کے باوجود تقریب میں شرکت نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
تاہم سوناکشی سنہا ناصرف ایونٹ سے باہر ہوئیں بلکہ ان کے منیجر نے بھی ایونٹ کے منتظم کو ایڈوانس واپس کرنے سے انکار کر دیا۔
اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرگنائزر، پرمود شرما مراد آباد کا رہنے والا ہے اور اس نے سوناکشی سنہا کے منیجر کو ادا کی گئی رقم واپس حاصل کرنے کی بار بار ناکام کوششوں کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی۔
یاد رہے کہ سوناکشی کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے مراد آباد آئی تھیں۔
تاہم وہ بعد میں منظر سے غائب ہوگئیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا۔
خیال رہے کہ اداکارہ سوناکشی اور ان کے منیجر نے اس کیس کے بارے میں کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا ہے۔