سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گورنر پنجاب نے اسرائیلی فوجیوں کی غزہ میں فلسطینی نوجوان کو مارنے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجی فلسطین میں بدترین دہشت گردی کررہے ہیں۔
چودھری سرور نے کہا کہ فلسطینوں پر مظالم پرخاموش رہنے والے بھی انسانیت کے مجرم ہیں، اپنی آزادی کے لیے فلسطینی عوام جس جرات کے ساتھ جنگ لڑ رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔
Savagery by #Israeli forces in occupying W Bank, E Jerusalem, Gaza continues. They shoot a young #Palestinian in #Jerusalem under pretext that he was stabbing an Israeli soldier. #Genocide, Ethnic cleansing, land confiscation r rampant under the watchful eyes of @UN @OIC_OCI @hrw pic.twitter.com/cTISYYwx0Q
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) March 6, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امت مسلمہ کو فلسطینی عوام کو اسرائیلی دہشت گردی سے بچانے کے لیے متحد ہونا ہوگا، بدقسمتی سے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
چودھری محمد سرور نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا کو خاموشی ختم کر کے اسرائیلی مظالم کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔