ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، 2 فرار
ساہیوال:مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پاکپتن بائی پاس کے قریب 5 موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو کار سوار سے نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔
اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کر دی تاہم روکنے کی کوشش پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ہلاک ہونے والےڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔