ایک نیوز:روپےکےمقابلےمیں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں کاروبارکےاختتام پرڈالر 33 پیسے مہنگا ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر بند ہوا ۔
یورو کی قیمت 36 پیسے بڑھ کر 303 روپے 35 پیسے ہوگئی، برطانوی پاونڈ 15 پیسے کی کمی سے 356 روپے 9 پیسے پر ریکارڈ ہواجبکہ اماراتی درہم کی قدر 1 پیسہ بڑھ کر 75 روپے 99 پیسے ہوگئی ،سعودی ریال 74 روپے 22 پیسے پر برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقراررہا، اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 108 پوائنٹس کی کمی سے 73 ہزار 754 پوائنٹس پر بند ہوا ،دن بھر 440 میں سے 180 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 199 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 54 کروڑ 10 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی، اسٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 73 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 73،902 جبکہ کم ترین سطح 71،781 پوائنٹس رہی۔