ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،آئی سی سی کابڑااعتراف

Jun 07, 2024 | 18:34 PM

ایک نیوز:آئی سی سی نے نیو یارک اسٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔
 آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نیویارک کے نساؤ اسٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل نہیں دکھا جس کی سب کو توقع تھی۔ بقیہ میچز کیلئے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کیلئے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
 آئی سی سی کے مطابق گزشتہ روز ختم ہونے والے میچ کے بعد سے وکٹ کی درستگی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔
 واضح رہے کہ نیویارک کے نساؤ کاونٹی اسٹیڈیم کی وکٹ کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔ نیویارک میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو شیڈولڈ ہے۔ 
پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل آئی سی سی وکٹ بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔    

مزیدخبریں