ایف بی آرکی کارروائی،ایک لاکھ پانچ ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک

ایف بی آرکی کارروائی،ایک لاکھ پانچ ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کردی گئی
کیپشن: FBR action, mobile sims of 150,000 non-filers were blocked

ایک نیوز:ایف بی آرکی کارروائی،ایک لاکھ پانچ ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز مرحلہ واربلاک کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف کارروائی جاری ہے، اب تک ایک لاکھ پانچ ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز مرحلہ وار بلاک کردی گئی۔ 
روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار افراد کا ڈیٹا ٹیلی کام آپریٹرز کو بھیجا جارہا ہے، انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے پر18 ہزار902 افراد کی سمز بحا ل کردی گئی۔
 ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کے بعد صارفین کی موبائل سمز بحال کی گئیں، ابتدائی فہرست میں 5 لاکھ 6 ہزار 671 بڑے نان فائلرز کی نشاندہی کی گئی ۔انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت موبائل سمز بلاک کی جارہی ہیں۔