ایک نیوز:بچوں،بزرگوں اورخواتین سےبھیک منگوانےوالےمافیاکو10سال قیداور20لاکھ جرمانہ کی سزاہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب میں بھکاری مافیا کے چیفس کی شامت آ گئی ،معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے والے سخت سزا پائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے قانون میں ترمیم منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی ،بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید ہو گی،10 سال قید کیساتھ 20 لاکھ جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔
جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 3 سال مزید سزا بھگتنا ہوگی، نئے قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قراردیاجائےگا۔ معصوم بچوں کے اعضاء ضائع کرنے اور زبردستی بھیک منگوانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا سنگین جرم قرار ہے۔
اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کیلئے قانون موجود نہیں تھا ،سنگین جرم میں ملوث مافیا چیفس کا ٹھکانہ جیل ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے خصوصی ہدایت کی ۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہےکہ محکمہ داخلہ پنجاب معصوم شہریوں پر ظلم کرنے والوں کیخلاف سرگرم عمل ہے ۔