ایک نیوز:قومی اسمبلی اجلاس میں کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ اوراووربلنگ پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیاگیا ۔ نبیل گبول نے کہا کہ کراچی کربلا بنا ہوا ہے ۔ بل دینے اورنہ دینے والوں کوایک ہی سزا مل رہی ہے ۔ شازیہ مری نے کہا کہ سندھ میں بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،بل ملتے لیکن بجلی نہیں ۔ عمر ایوب ایف آئی اے کا نوٹس ملنے پر برس پڑے اور کہا کہ ریاست اور ایف آئی اے ان کی ملازم ہے پارلیمنٹ ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرے بعد ازاں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیرکی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کی صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ نو منتخب رکن علی قاسم گیلانی اورزینب محمود بلوچ نے حلف لیا ۔ کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ اوراووربلنگ پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا ، مرزا اختیاربیگ نے نیٹ میٹرنگ کے خاتمے کی وضاحت مانگی نبیل گبول بولے کراچی کربلا بنا ہوا بل دینے اورنہ دینے والوں کوایک ہی سزا مل رہی ہے شازیہ مری بولیں سندھ میں بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی،بل ملتے لیکن بجلی نہیں ۔
اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے گرفتارکارکنان اورایف آئی اے کےنوٹس پر اظہارخیال کرتےہوئےکہاکہ عمرایوب نے ڈی جی ایف آئی اے کو ایوان میں طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا انہوں نے خود کو نوٹس جاری کرنے پر احتجاج بھی کیا۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے سوال کیا کہ سب کی باری آئے گی لیکن جو سب کررہے ہیں ان کی باری کب آئے گی؟
رہنماپی ٹی آئی اسد قیصرنے کہاکہ پشتون بیلٹ پربدامنی بڑھ رہی ہے متاثرین دھرنوں پربیٹھے ہیں اگربات چیت نہ کی گئی توحالات خراب ہوسکتے۔
رہنماپیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے سوالات کوموخرکرنے پر احتجاج ریکارڈ کرایا تو صاحبزادہ حامد رضا نے اظہارخیال کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے نماز جمعہ کے وقفہ نہ ہونے پر اجلاس سے واک آئوٹ کیا ۔
سنی اتحاد کونسل کے عمیر نیازی نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کی جس پر ایوان میں موجود اراکین کی گنتی کی گئی تو کورم پورا نہ نکلا ، جس پر اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔