ایف آئی اےمیں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلے

ایف آئی اےمیں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلے
کیپشن: Large scale appointments and transfers in FIA

ایک نیوز:ایف آئی اےمیں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلےکردئیےگئے، 3 ڈپٹی ڈائریکٹر اور 16 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو تبدیل کر دیا گیا۔
 اسسٹنٹ ڈائریکٹر سدرہ فاطمہ کو سٹاف افسر ڈائریکٹر ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا، ڈپٹی ڈایریکٹر محمد اسلم کو کراچی سے حیدر آباد تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عقیل الرحمن کو لاہور سے ملتان زون تعینات کر دیا گیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر طفیل بھنڈر کو گجرات سے گوجرانوالہ کاچارج مل گیا۔

 اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوشنود علی کو لیگل برانچ سے اینٹی کرپشن اسلام آباد زون تعینات کر دیا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہباز نور کو کوہاٹ سے پشاور تعینات کر دیا گیاجبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہک عباس کو لیگل برانچ سے اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل لاہور تعینات کر دیا گیا۔