پی ٹی آئی کادفترڈی سیل نہ کرنے کاکیس ،عدالت نےسماعت ملتوی کردی

Jun 07, 2024 | 16:16 PM

ایک نیوز:تحریک انصاف کامرکزی دفترڈی سیل نہ کرنےکےکیس میں عدالت  نےسماعت ملتوی کردی۔
تفصیلات کےمطابق سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ڈی سیل نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس ثمن رفعت امتیازنےریمارکس دئیےکے ہم اس کو آئندہ ہفتے سنیں گے۔
  عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں