ایک نیوز: خسرہ کےوارجاری،مزیدایک اوربچہ زندگی کی بازی ہارگیا،جاں بحق بچوں کی تعداد28ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں اضافہ جاری ہے۔
محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں خسرہ سے متاثرہ مشتبہ مریض 1 بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، صوبہ بھر میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے۔لاہور میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ روز صوبہ بھر سے خسرہ کے 307 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور سے 56 ،گوجرانوالہ سے 8، وہاڑی سے 9، جھنگ سے 32، رحیم یار خان سے 11اور ملتان سے 17 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے،پنجاب میں خسرہ کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3674تک پہنچ گئی ہے۔