ایک نیوز:پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے بحر ہند میں جاپان اور سپین کے بحری جہازوں کے ساتھ مشقیں کی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران جاپان میری ٹائم ڈیفنس فورس کے جہاز سازانامی کے ساتھ بحری مشق کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جہاز پی این ایس اصلت نے سپین کے بحری جہاز ایس پی ایس کینارس کے ساتھ بھی بحری جنگی مشق کی، ان مشقوں کا مقصد خطے میں موجود بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ سمندر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتی ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کا عالمی بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا انعقاد علاقائی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔