وفاقی بجٹ سے قبل ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ پھر سے ہائی ہونے لگا  

وفاقی بجٹ سے قبل ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ پھر سے ہائی ہونے لگا
کیپشن: Ahead of the federal budget, the weekly inflation rate started to rise again

ایک نیوز:رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 45 فیصد کا اضافہ ہو گیا  ۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری   کردی۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  مہنگائی کی ہفتہ وار بنیادوں پر سالانہ شرح 21 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ   کی گئی ۔ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی،14 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔   

رواں ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت 33 روپے 39 پیسے بڑھ  گئی ، ٹماٹر فی کلو 10 روپے 6 پیسے مہنگے ہوئے، کیلے فی درجن 7 روپے 26 پیسے مہنگے ہو گئے، رواں ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت 2 روپے 36 پیسے بڑھ  گئی ۔     

ایک ہفتے کے دوران مصالحہ جات 10 روپے تک مہنگے ہوئے۔ چکن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے کا اضافہ ہوا۔ گڑ ،ایل پی جی،سگریٹ،دال ماش بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل  ہیں  ۔  

رواں ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے 78 پیسے کی کمی ہوئی، ایک ہفتے میں بریڈ کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی کمی ریکارڈ ہوئی، ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 2 روپے 27 پیسے سستے ہوئے، چاول،چلی پاؤڈر،خشک دودھ چینی دال مونگ بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ۔  

رپورٹ رواں ہفتے   بیف،دہی،چائے کی پتی سمیت 18 اشیا کے دام مستحکم رہے،رپورٹ