ایک نیوز:حکومت پاکستان نےآئی ایم ایف سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی کے تحت 8 ارب ڈالر قرض کی درخواست کردی،قرض کی منظوری پرآئی ایم ایف کی جانب سےسخت شرائط کاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق پاکستان اس سے پہلے 6ارب ڈالر کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی کےلیے مذاکرات کررہا تھا، دو ارب ڈالر اضافی درخواست چین میں ہونیوالی بات چیت کے بعد کی گئی ہے، گزشتہ رات ہونیوالے مذاکرات میں وزارت خزانہ نے 8 ارب ڈالر کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کےمطابق پاکستان ایس ڈی آر کے تحت اپنا پورا کوٹہ 8.4 ارب ڈالر کی درخواست کررہا ہے،پاکستان سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 3.3ارب ڈالر لے چکا ہے ،گزشتہ ماہ ہونیوالے مذاکرات میں آئی ایم ایف اور پاکستان 6ارب ڈالر پر متفق تھے۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کو ایف بی آر کا ریونیو 2کھرب روپے تک لے جانے کےلیے اقدامات اٹھانا ہونگے، پیکج کا حجم بڑھانے پر پاکستان کو اضافی شرائط پر بھی عملدرآمد کرنا ہوگا،پاکستان کو پورا کوٹہ لینے پر شرح سود کے ساتھ اضافی فیصد سرچارج بھی دینا ہوگا۔