ججزتقرری،جوڈیشل کمیشن نے3ججزکےناموں کی منظوری دیدی

Jun 07, 2024 | 15:06 PM

ایک نیوز:ججزتقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن نےتین ججزکےناموں کی منظوری دےدی۔
تفصیلات کےمطابق ججز تقرری جوڈیشل کمیشن کااجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سربراہی میں ہوا۔

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی کو بھی سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ ہوگیا،لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ جج بنانے کی منظوری دےدی۔

جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کے ناموں کی منظور ی دیدی ۔جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

مزیدخبریں