نیب قانون میں ترمیم ،عدالت نےتحریری حکم جاری کردیا

Jun 07, 2024 | 12:40 PM

ایک نیوز:نیب قانون میں صدارتی آرڈیننس کےذریعےترمیم ، عدالت نےتحریری حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شجاعت علی خان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ۔
  عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کا تحریری حکم جاری کردیا ۔

عدالتی حکم میں کہاگیاکہ عدالت درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتی ہے، فریقین آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کروائے۔ عدالت درخواست پر سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کرتی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق آرڈیننس کے اجرا کے لیے کوئی ہنگامی صورتحال نہیں تھی ۔
 شہری منیر احمد نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہے۔    

مزیدخبریں