زیتون کی پیدوار بڑھانے کےلیے پیوند کاری میں اضافے کا فیصلہ  

Jun 07, 2024 | 12:19 PM

ایک نیوز: خیبرپختونخوا میں زیتون کی پیدوار بڑھانے کےلیے پیوند کاری میں اضافے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔  

دستاویز  ات کے مطابق    صوبہ خیبر پختونخواہ  میں 17 لاکھ ایکٹر اراضی پر زیتون پیوند کاری کی گنجائش ہے ۔ صوبے میں اس وقت زیتون کے  تیل کی سالانہ پیدوار 22 ٹن ہے۔ پیدوار کو 1 لاکھ 12 ہزار 35 ٹن تک بڑھانے کی گنجائش ہے۔  3 لاکھ 39 ہزار 502 ایکٹر اراضی پر زیتون کاشت کی جاسکتی ہے۔  

گنجائش کے مطابق کاشت سے سالانہ 224 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ ایک کروڑ سے زائد جنگلی زیتون کی پیوند کاری پر 10 ارب روپے خرچ ہونگے۔ 7کروڑ سے زائد پودوں پر 29کروڑ زیتون تخم کی پیوند کاری ممکن ہے۔ پیوند کاری سے 2 لاکھ 19 ہزار ٹن تیل پیدا ہوگا۔   جنوبی وزیرستان میں 15 ملین زیتون کی پیوند کاری ممکن ہے۔کرم،اورکزئی ،مہمند،خیبر،کوہاٹ،بنوں ،ڈی آئی خان میں پیوند کاری سے زیتون پیدا کی جاسکتی ہے۔   پیوند کاری سے 13 ہزار 264 ایکٹر اراضی پر7 لاکھ زیتون کے پودےکاشت کیے گئے ہیں ۔      

مزیدخبریں