وزیراعظم شہبازشریف کادورہ چین،آج اعلیٰ قیادت ملاقات کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف کادورہ چین،آج اعلیٰ قیادت ملاقات کریں گے
کیپشن: Prime Minister Shehbaz Sharif's visit to China, the top leadership will meet today

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کادورہ چین،آج اعلیٰ قیادت ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیرِ اعظم چینی صدر شی جن پنگ اور چینی ہم منصب، پریمئیر لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی گریٹ ہال آف پیپل آمدپر چینی پریمئر لی چیانگ نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔وزیراعظم شہبازشریف کو چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستےکی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

چینی سیاسی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔وزیراعظم کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین زہاو لیجی سے بھی ملاقات ہو گی۔
 وزیرِ اعظم چین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔