ایک نیوز:آئندہ بجٹ میں الیکٹرک بس منصوبے کے لیے بڑی رقم مختص کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 5بڑے شہروں میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ۔لاہور،ملتان، راولپنڈی ،فیصل آباد، بہاولپور میں نئی الیکٹراک بسوں کو متعارف کرایا جائے گا ۔ الیکٹرک بسوں کے منصوبہ پر 50ارب روپے لاگت آئی گی ۔
نئے منصوبہ کے تحت پنجاب میں 630 الیکڑک بسوں کی خریداری کی جائے گی۔ نئے بسوں کی تیاری پاکستانی سڑکوں اور ٹریفک کے مطابق کی جائے گی ۔ بسوں کی تیاری کے لئے مختلف نجی کمپنیوں سے تخمینہ لیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کے الیکٹرک بسوں کی خریداری کے حوالے سے چین کی مختلف کمپنیوں سے رابطے جاری ہیں ۔