ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑااپ سیٹ،یوایس اےنےپاکستان کوشکست دیدی

Jun 07, 2024 | 11:47 AM

ایک نیوز:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑااپ سیٹ ہوگیا،یوایس اےنےپاکستان کوسپراوورمیں شکست دےدی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹیم نےورلڈکپ میں بھیانک آغازکیا۔سپرپاورامریکانےکرکٹ کےمیدان میں کینیڈا کے بعد سابق ورلڈ چیمپیئن پاکستان کو بھی شکست دےدی۔ قومی شاہینوں کی بیٹنگ چلی اور نہ ہی باولنگ کا جادو چل سکا، امریکانے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دیکر قومی ٹیم کی سپر ایٹ مرحلہ میں رسائی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

ڈیلس میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان امریکانے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کہ دعوت دی۔
پاکستان نے بابر اعظم کے 44، شاداب خان کے 40، شاہین آفریدی کے 23 اور افتخار کے 18 رنز کی بدولت سات وکٹوں پر صرف 159 رنز بنائے۔
رضوان 9، عثمان خان 3، فخر زمان گیارہ اور اعظم خان بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
یو ایس اے کی باولنگ میں نوتش کنگ جی نے تین، ساراب نیٹراوالکر نے دو جبکہ علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یوایس اے نے جارحانہ انداز اپنا کر پاکستانی باولرز کو گراونڈ کے چاروں طرف شارٹس لگائے، اور مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں پر 159 رنز بنا کر میچ ٹائی کر دیا۔ 
یوایس اےکےکپتان موناک پٹیل نے 50، ایرون جونز نے 40 اور اندریز گوس نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، محمد عامر، حارث روف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 
سپر اوور میں میزبان امریکانے بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے جواب میں پاکستان ٹیم ایک وکٹ پر 13 رنز ہی بنا سکی۔ محمد عامر کے سپر اوور میں وائٹ بال کے سات رنز ٹیم پر مہنگے پڑ گئے۔ 

مزیدخبریں