صارفین کیلئے  ایک اور بری خبر، بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ 

صارفین کیلئے  ایک اور بری خبر، بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ 
کیپشن: Another bad news for the consumers is the sharp rise in electricity prices

ایک نیوز: کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 9 روپے 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ،نوٹیفکیشن جاری۔ 

تفصیلات کے مطابق   بجلی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ۔ کے الیکٹرک صارفین سے جون تا ستمبر اضافی وصولیاں کی جائیں گی ۔ جون میں 2 روپے 67 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے ۔جولائی میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی ۔ اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے ۔ ستمبر میں 99 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے  ۔ 

اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ کے الیکٹرک نے اکتوبر 2023ء تا مارچ 2024ء کے لیے درخواست دی تھی۔