قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان سے ترکیہ کے سفیر  کی  ملاقات 

قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان سے ترکیہ کے سفیر  کی  ملاقات 
کیپشن: The meeting of the Turkish Ambassador with Acting Governor Punjab Malik Muhammad Ahmad Khan

ایک نیوز:قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان سے ترکیہ کے سفیر  ڈاکٹر مہمت پیکاسی  کی گورنر ہاوس میں   ملاقات  ہوئی۔  

تفصیلات کے مطابق   ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو اور دیگر بھی موجود تھے  ۔ ترکیہ کے سفیر نے پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ 

قائمقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان  کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور ترکیہ برادرانہ مشترکہ مذہبی اور ثقافتی روایات کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔  پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان محبت اور اخوت کا مضبوط رشتہ ہے۔ دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ معاشی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

ملک محمد احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ   سالڈ ویسٹ منیجمنٹ، انفراسٹرکچر، صحت سمیت دیگر شعبوں میں ترکیہ سے تعاون اور اشتراک چاہتے ہیں۔  پاکستان میں خصوصی اقتصادی سرمایہ کاری کونسل میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولیات دی جا رہی ہیں۔ ترکیہ کے کاروباری حضرات کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی سہولت کاری کونسل سے فائدہ اٹھا کر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔  

اس موقع پر  ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی   کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں ہونے والی ترقی اور اصلاحات کوترکیہ انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ترکیہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔