ذوالحج کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Jun 07, 2024 | 10:50 AM

ایک نیوز:عیدالضحی کا چانددیکھنے کیلئے زونل اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ 

محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ماہ ذوالحجہ1445ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  کمیٹی روم ایوان اوقاف میں غروب آفتاب سے نصف گھنٹہ قبل منعقد ہو گا۔ 

مرکزی اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کی بلڈنگ  جبکہ زونل اجلاس لاہورمیں نماز مغرب سے 30 منٹ قبل منعقد ہو گا۔  

پشاور میں  زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  شام 6بجے کے بعد اوقاف ہال میں ہوگا  ۔    تفصیلات کے مطابق   اجلاس  کی صدارت  ڈاکٹر حافظ عبدالغفور کی زیر صدارت  کریں گے۔   زونل کمیٹی اجلاس میں 5 ممبران بھی شریک ہونگے ۔ کمیٹی ممبران میں مولانا عبدالبصیر،مولانا محمد علی شاہ مولانا عتیق اللہ اور مولانا عابد شاکری شامل   ہونگے۔  اجلاس میں صوبے بھر سے شہادتیں موصول ہونگی ۔ شہادتوں کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔    

مزیدخبریں