ایک نیوز :گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان کی یو ای ٹی آمد پر سینٹ اجلاس میں ارکان نے وائس چانسلرکیخلاف شکایات کے انبار لگادیئے۔
ارکان سینٹ ڈاکٹر آصف رفیق ،ڈاکٹر توصیف اور ڈاکٹر شعیب نے اپنی تقریروں میں وائس چانسلر کی طرف سے چارسالوں میں ایکٹ کے منافی اقدامات کی طرف نشاندہی کی۔
ارکان کاکہنا تھا کہ یونیورسٹی میں میرٹ اور سنیارٹی کو نظر انداز کرتے ہوئے سینئر اساتذہ کی جگہ جونیر فیکلٹی کو مختلف شعبہ جات کا سربراہ لگا یا گیا ایکٹ کے مطابق ڈین اور چیئرمین کی تقرری پہلے تین سینئر اساتذہ میں سے کی جاتی ہے ۔ وائس چانسلر نے ایکٹ کی خلاف ورزی کی اور ابھی تک تقرریوں کے کوئی ضابطہ یا سٹیچوز ہی نہیں بنائے گئے ٹی ٹی ایس کے اساتذہ 16 سال سے بغیر کسی قاعدے اورقانون کے تحت تنخواہیں لے رہے ہیں۔
ارکان سینٹ ارکان کی طرف سے سندھ کی طرح پنجاب میں بھی پی ایچ ڈی الاوئنس 25000 کرنے اورگریڈ 20اور 21 کے لیے ڈسپیرٹی الاوئنس دینے کا مطالبہ کیا۔
گورنر پنجاب نے ارکان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایکٹ کے منافی کوئی کام نہیں ہو گا ۔