جہانگیر ترین نے نئی جماعت ’استحکام پاکستان‘کاباضابطہ اعلان کردیا

جہانگیر ترین نے نئی جماعت ’استحکام پاکستان‘کاباضابطہ اعلان کردیا
کیپشن: Jahangir Tareen formally announced the new party 'Isthakam Pakistan'

ایک نیوز : جہانگیرترین نے عبدالعلیم خان کے گھر عشائیے میں اپنی نئی سیاسی جماعت  ’استحکام پاکستان‘کاباضابطہ اعلان کردیا ۔100سے زائد سابق ارکان اسمبلی نے شمولیت اختیار کی۔

سابق وزیر عبدالعلیم خان کی جانب سے جہانگیرترین اور نئے شامل ہونیوالے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا ۔جس میں ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

عشائیے میں شریک رہنماؤں نے جہانگیرترین پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔جہانگیرترین کل پریس کانفرنس کے ذریعے پارٹی اور منشور کااعلان کریں گے۔

 جہانگیرترین نے عشائیے میں اپنی نئی سیاسی جماعت  ’استحکام پاکستان‘کاباضابطہ اعلان کیا۔

عمران اسماعیل،علی زیدی،عامر کیانی،فردوس عاشق اعوان،محمود مولوی،فیاض الحسن چوہان،ڈاکٹرمراد راس،جے پرکاش ،فاٹا سے جی جی جمال،خیبرپختونخوا سے اجمل وزیر ،نعمان لنگڑیال،نوریز شکور نے  نئی جماعت میں شمولیت اختیار کی ۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری بھی عبدالعلیم خان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں وہ جہانگیرترین سے ملاقات کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے نکال کر استحکام کی طرف لیکر جانا ہے۔قائد اعظم کے پاکستان کا خواب آنکھوں میں سجائے ایک بار پھر نکل پڑے ہیں۔کل باضابطہ طورپرجماعت کو لانچ کیا جائے گا۔استحکام پاکستان کا عزم ہے ،ملک سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔ایسی جماعت کی ضرورت ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرے۔جہانگیرترین سمیت سرکردہ رہنما نئے عزم کیساتھ میدان میں اتریں گے۔جہانگیرترین کا ذاتی مفاد صرف اتنا ہے پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔