ایک نیوز :بھینسا شیروں کے حملے سے کیسے بچا،ویڈل وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
اپنی بھوک مٹانے کےلیے جنگل کے بادشاہ یعنی شیر کے حملے میں بچ جانے والے جانوروں کی تعداد کم ہی ہے۔ ایسے ہی ایک یا دو نہیں درجن بھر شیروں کے سامنے بھینسا ڈٹ گیا اور اپنی حاضر دماغی اور پھرتی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جان بچالی۔
شیروں سے نبردآزما اس بھینسے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شیروں کے حملے سے بچنے کےلیے بھینسا اپنے وجود کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے انہیں ڈرانے اور دور بھگانے کی کوششیں کر رہا ہے۔
شیروں کو اپنے قریب آتا دیکھ کر بھینسے نے بھی پھرتی دکھائی اور فوراً ہی ساتھ موجود ندی میں چلا گیا، شیر اسے جاتا دیکھتے رہے اور شکار پنجوں سے نکل جانے کے بعد اپنی بھوک پانی پی کر مٹانے لگے۔