ایک نیوز :کراچی کی میونسپل اسمبلی میں مخصوص نشستوں پرحلف اٹھانے والی خواتین نے کراچی کس کا حافظ کا کے نعرے لگادیئے۔
کراچی کس کا حافظ کا
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) June 7, 2023
جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان کی حلف اٹھانے کے بعد نعرے بازی pic.twitter.com/uJTVpsuN6T
جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان کی کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد نعرے بازی کی گئی۔
واضح رہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات 15 جون کو ہوں گے جبکہ کراچی کی 25 ٹی ایم سیز کے لیے بھی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات اسی روز ہوں گے۔
ہر ٹی ایم سی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کے لیے ایک، ایک ریٹرننگ آفیسر (آر او) مختص کیا گیا ہے جبکہ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات بطور ریٹرننگ آفیسر ریجنل الیکشن کمشنر کراچی کی زیر نگرانی ہوگا، جس کے بعد 19 جون کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی سے حلف لیں گے۔
دوسری جانب یونین کونسل (یو سی) چیئرمین کی ایک نشست کا معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے 367 کے بجائے 366 کا ایوان میئر اور ڈپٹی میئر کراچی منتخب کرے گا۔
غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایوان میں پیپلز پارٹی کی 155 نشستیں ہیں، جماعت اسلامی کی 130، تحریک انصاف کی 62، مسلم لیگ ن کی 14، جے یو آئی کی چار اور ٹی ایل پی کی ایک نشست ہے۔