سویلین کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہوناچاہئے، پاکستان بار کونسل

Jun 07, 2023 | 18:57 PM

ایک نیوز : پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ سویلین کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہونا چاہئے۔

پاکستان بار کونسل کےعہدیدران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر بار کونسل حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ کونسل نے 2 قراردادیں منظور کی ہیں، جن میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔ 9 مئی کی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے، تاہم ان کے خلاف سول عدالتوں میں کارروائی ہونی چاہئے، سویلین کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہونا چاہئے۔

صدر بار کونسل نے کل عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو وکیل اور اپیل کا حق ملنا چاہئے، شہدا پیکج کو وکلا سے منسلک کرنے پرعملدرآمد ہونا چاہئے، سپریم کورٹ کی 2 خالی نشستوں پر تعیناتی کی جائے۔

مزیدخبریں