بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچوں ججز کو مستقل کرنے کی سفارش 

Jun 07, 2023 | 18:28 PM

ایک نیوز :جوڈیشل کمیشن نے  بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچوں ججز کو مستقل کرنے کی سفارش  کردی ۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچ ایڈیشنل ججز کی مستقلی  کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ختم  ہوگیا۔جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچوں ججز کو مستقل کرنے کی سفارش  کی۔

جسٹس اقبال کاسی ، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین،جسٹس محمد عامر نواز اور جسٹس سردار احمد حلیمی کو بھی مستقل کرنے کی سفارش کر دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا۔

مزیدخبریں