9مئی کے منصوبہ سازوں،ماسٹرمائنڈز کیخلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے:فارمیشن کمانڈرزکانفرنس

9مئی کے منصوبہ سازوں،ماسٹرمائنڈز کیخلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے:مائنڈزفارمیشن کمانڈرزکانفرنس
کیپشن: The grip of the law should be strengthened against the planners and masterminds of May 9: Minds Formation Commanders' Conference

 ایک نیوز :مائنڈزفارمیشن کمانڈرزکانفرنس  کے شرکا نے9مئی کے منصوبہ سازوں،ماسٹرمائنڈز کیخلاف قانون کی گرفت مضبوط کرنے کے عزم کااظہار  کیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-07/news-1686143497-5151.mp4

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل سید عاص منیر کی زِیر صدارت جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں  کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ فورم نےشہداء کی عظیم قربانیوں،  جن میں مسلح اَفواج، قانون نافذ کرنے والے اِداروں کے افسران وجوانوں اور سِول سُوسائٹی کے شہداء شامل ہیں، کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔   

آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشن کمانڈ کانفرنس کے شرکاء نے یوم سیاہ سانحہ 9 مئی کے واقعات کی سخت ترین مذمت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شرکا سے خطاب میں کہنا تھا کہ   بگاڑ پیدا کرنے کی اورٖٖٖفرضی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیچھے پناہ لینے کی تمام تر کوششیں بے سودہیں۔ ''رِیاست پاکستان اور مسلح اَفواج، شہداء پاکستان اور اِن کے اہلخانہ کو احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ سراہتی رہے گی " ” پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کا آپس میں گہرا تعلق ہے جو  قومی سلامتی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ ''قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز پر پرُ تشدد حملے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور مسلح افواج کو بدنام کرکے مذموم سیاسی مفادات کا حصول ہے' ' کثرت سے جمع کیے گئے ناقابلِ تردید شواہد کونہ جھٹلایا اور نہ ہی بگاڑا جا سکتا ہے۔ 

 سپہ سالار کا مزید کہنا تھا کہ  25 مئی کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت افواج پاکستان اور عوام میں گہر ے تعلق کی واضح عکاسی کرتی ہیں“۔ 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر  کاکہنا تھا کہ  ''ملک دشمن عناصر اور ان کے حامی،  جعلی اور بے بنیاد خبروں اور پروپیگنڈہ کے ذریعے معاشرتی تفرقہ اور انتشار پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں '' ۔  "قوم کے بھرپور تعاون سے تمام تر ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، انشاء اللہ"۔
کانفرنس کے شرکا نے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پروان چڑھانے اور ملک میں افراتفری پھیلانے  والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت پرزور دیا ۔

شرکا نے عزم کااظہار کیا کہ   اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔  

کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ   شہدا کی یادگاروں، جناح ہاؤس کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ،جو کے آئینِ پاکستان کے تحت ہیں، کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردارتک پہنچایاجائے۔ 

کانفرنس کے شرکا نے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔