انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ،اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا

Jun 07, 2023 | 17:57 PM

 ایک نیوز :انٹر بینک میں ڈالر 32پیسے مہنگا،اوپن مارکیٹ میں 3روپے سستاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں کاروبار  کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286.88 روپے ہے۔انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر  286.56 روپے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے کم ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر  300 روپے کا ہوگیا ہے۔

 گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپےسستا ہوکر 303 روپےکا ہوگیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  219 پوائنٹس کے اضافے سے  42 ہزار 142 پوائنٹس پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 343 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔198 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 119 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,231 جبکہ کم ترین سطح 41,924 رہی ۔

مزیدخبریں