ایک نیوز :وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی گورنر کربلا ناصف الخطابی سے ملاقات،دوطرفہ تجارت پرتبادلہ خیال کیاگیا۔بغداد میں پاکستان ایمبیسی کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-07/news-1686141032-1330.mp4
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر کربلا کے درمیان زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں تعلیم اور صحت سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔
دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ہمراہ بغداد میں پاکستان ایمبیسی کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔