فردوس شمیم نقوی کی درخواست ضمانت پرسماعت 17جون تک ملتوی

Jun 07, 2023 | 16:51 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: انسداد دہشتگردی منتظم عدالت فردوس شمیم نقوی کی درخواست ضمانت پر سماعت 17جون تک کیلئے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسر کی جانب سے میڈیکل رپورٹ جمع نہیں کروائی جاسکی،عدالت نے آئندہ سماعت پر میڈیکل رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست پر سماعت 17 جون تک کیلئے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ میڈکل رپورٹ کےبعد فریقین کی جانب سے دلائل دئیے جائیں گے،عدالت نے مقدمے کا چالان بھی تفتیشی افسر سے طلب کر رکھا ہے،آئندہ سماعت پر فردوس شمیم نقوی کو پیش بھی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں