ایک نیوز: سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والوں اور دیگر افراد کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں و دیگر افراد کی نظر بندی کیخلاف اہلخانہ کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی ۔
عدالت نےمحکمہ داخلہ سندھ کا نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے 28 نظربند افراد کوجیلوں سے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر نظربند شہریوں کیخلاف کوئی اورمقدمہ نہیں ہےتورہا کیاجائے۔نظر بند شہریوں کوسکھر،جیکب آباد،شکار پوراوردیگرجیلوں میں رکھا گیا تھا۔