وزارت داخلہ کے حکم پر شہراقتدار میں افغان نیشنلز کیخلاف کریک ڈاؤن

وزارت داخلہ کے حکم پر شہراقتدار میں افغان نیشنلز کیخلاف کریک ڈاؤن
کیپشن: Crackdown against Afghan nationals in Shahraktdar on the orders of the Ministry of Interior

ایک نیوز: وزارت داخلہ کے حکم شہر اقتدار میں افغان نیشنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت مختلف علاقوں  سے 200 سے زائد افغانی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق تمام افغانیوں کو فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں قائم افغان بستیوں کا آڈٹ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ تمام افغان بستیوں کے حوالے سے رپورٹ وزارت داخلہ پیش کی جائے گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں بھی افغان نیشنل شامل تھے۔ شہر اقتدار میں بڑھتے ہوئے جرائم اور 9 مئی کے تناظر میں کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغانیوں کی تعداد کے لئے نادرا سے بھی رابطہ کیا ہے جس میں نادرا سے پوچھا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان بھر میں کتنے افغانی موجود ہیں؟