ق لیگ کا یوتھ کانفرنس کروانے کا فیصلہ، انتظامات شروع

Jun 07, 2023 | 16:33 PM

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ق نے لاہور میں یوتھ کانفرنس کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لیے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوتھ کانفرنس 11 جون کو کروائی جائے گی۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ق یوتھ ونگ کے صدر کامران سعید عثمانی کو تمام انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ 

کامران سعید عثمانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یوتھ کانفرنس میں لاہور میں کروائی جائے گی۔ اس کانفرنس کا مقصد پاکستان کی یوتھ کو منفی سوچ سے نکال کر حقیقی ترقی پسند سوچ کی طرف لانا ہے۔

چودھری شافع حسین نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوتھ کانفرنس میں یوتھ کو سچ اور جھوٹ کا فرق بتایا جائے گا۔

چودھری سرور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوتھ کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو سیاسی طور پر منظم کرنا ہے۔ ہماری پارٹی میں یوتھ کی سیاسی تربیت کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں