ایک نیوز: جوہر ٹاؤن تھانے کے قریب 20 روپے کے تنازعہ پر تربوز فروش کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا.
رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں تربوز فروش کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا، نامعلوم ملزم چہرے پر ماسک پہنے آیا اور گولی چلادی۔فائرنگ کرنے والا ملزم ایک ٹانگ سے لنگڑا تھا۔پولیس کا کہنا ہےکہ تربوز فروش کو گولی مار کر ملزم اسلحہ پکڑے موٹر سائیکل پر فرار ہوا ہو گیا،
فائرنگ کے واقعے سے قبل تربوز فروش کی 20 روپے پر ایک شخص سے تکرار ہوئی تھی ، تکرار کے کچھ دیر بعد اس کے ساتھی نے آکر فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے ۔