ایک نیوز: مسلم لیگ ق کو سیاسی محاز پر بڑی کامیابی مل گئی،سابق تحصیل ناظم شیخوپورہ بلال ورک بھی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق دونوں رہنماوں کی چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چودھری محمد سرور اور سیکرٹری جنرل پنجاب چودھری شافع حسین سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ امریکہ کے صدر میاں ذاکر بھی موجود تھے ۔
چودھری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان بنایا تھا اب اس مشکل مرحلے میں پاکستان بچائیں گے،اصل انقلاب عوام کی ضروریات زندگی کو پورا کرنا ہے،آج امیر غریب سب پاکستان کے حالات سے پریشان ہیں،سیاسی بحران میں واحد غیر متنازعہ شخصیت چودھری شجاعت اور پارٹی پاکستان مسلم لیگ ہے ،پاکستان کا قومی پرچم اور افواج پاکستان کی عزت و تکریم ہماری ریڈ لائن ہے۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ سیاسی محاز پر بڑا سرپرائز دیں گے،آنے والے الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔