ارشد شریف قتل کیس: گواہوں کی مسلسل عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

ارشد شریف قتل کیس: گواہوں کی مسلسل عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی
کیپشن: Arshad Sharif murder case: Court expressed anger over continuous non-appearance of witnesses

ایک نیوز: ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیشرفت، عدالت نے مسلسل گواہوں کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی۔ کیس کے تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت اور پراسیکیوٹر فیصل قوسین مفتی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے گواہوں کی مسلسل عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ سے صورتحال پر معاونت طلب کرلی۔ عدالت نے ایک بار پھر گواہان کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ 

یاد رہے کہ عدالت نے ارشد شریف کے پروڈیوسر عثمان اور اہلیہ سمیعہ ارشد شریف کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کر رکھا تھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔