آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر اعظم کی رینکنگ تبدیل

Jun 07, 2023 | 15:39 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آئی سی سی نے ون ڈے اور  ٹیسٹ  پلییرز رینکنگ جاری کر دی ہے، ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم کا راج برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں  بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے۔ون ڈے پلییرز رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ساوتھ افریقہ کے راوسی وین ڈر ڈوسن دوسرے اور فخر زمان تیسرے نمبر پر موجود  ہیں۔پاکستان کے امام الحق کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔

  آئی سی سی ون ڈے باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈکا پہلا نمبر برقرار ہے،پاکستان کے شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کا 915 پوائنٹس کےساتھ پہلا نمبربرقرار ہے۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی  تیسری پوزیشن ہے جبکہ پاکستان  ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے جے روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔انگلینڈکے پہری بروک ایک درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر ، انگلینڈکے اولی پوپ 11 درجے ترقی کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

مزیدخبریں