خرم دستگیر نے سوہاوہ گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کردیا

خرم دستگیر نے سوہاوہ گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کردیا

ایک نیوز: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے 132 کلو واٹ سوہاوہ گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا سوہاوہ گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوہاوہ گرڈ اسٹیشن 40 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ تقریباً 85 ہزار آبادی پر مشتمل سوہاوہ گرڈ اسٹیشن کی بجلی سے  تحصیل گوجرخان اور تحصیل سوہاوہ کی آبادی مستفید ہوگی۔ سوہاوہ گرڈ اسٹیشن کا آغاز 2016 میں ہوا لیکن بدقسمتی سے کام آگے نہ بڑھا،ملک کی ترقی کا دور ایک مرتبہ پھر شروع ہوا ہے۔ ملک کو بنانے والے اب واپس آگئے ہیں، سوہاوہ گرڈ اسٹیشن سے علاقے میں خوشحالی آئے گی انڈسٹریز لگیں گی۔ سوہاوہ گرڈ اسٹیشن سے 11 فیڈر منسلک ہیں۔
خرم دستگیر نے کہا کہ پچھلے سال میاں شہباز شریف نے حکومت سنبھالی،ہم نے تھر سے مٹیاری تک ٹرانسمیشن لائن مکمل کی ہے۔حکومت نے پاک ایران بارڈر پر بھی ایک منصوبہ شروع کیا جس سے دو ہزار میگا واٹ بجلی پاکستان کی مٹی کوئلے سے نکل کر شامل ہوگی۔ایک طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت جلائی،اللہ تعالٰی نے آگ لگانے والوں کو بے نقاب کردیا ہے۔کوئی ان سے پوچھے جناح ہاؤس کیوں جلایا،ہم نے بھی احتجاج کئے لیکن ایک گملہ بھی نہ ٹوٹا۔
خرم دستگیر نے کہا کہ ملک بنانے والے آگ نہیں لگا سکتے،پاکستان میں اب تعمیری کام ہوگا تخریبی کام نہیں ہوگا۔حکومت نے سسٹم میں 3 ہزار 8 سو میگاواٹ سستی بجلی شامل کی ہے،ابھی موسم بھی اچھا ہے لوڈ شیڈنگ ہوگی لیکن محدود حد تک ہوگی۔