ملک اور ریاست کا سوچیں، الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں، فاروق ایچ نائیک

Jun 07, 2023 | 15:24 PM

ایک نیوز: فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ ملک اور ریاست کا سوچیں اور ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور نامور وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی میں کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو۔ وہاں شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے۔ 

انہوں نے اپنے بیان میں واضح کہا کہ ایسے الیکشن کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا۔  الیکشن ایک ساتھ اکتوبر میں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ملک اور ریاست کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

مزیدخبریں