ایک نیوز :گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اسمبلی امجد زیدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ اور اب وہ اپنے عہدے پر فائز نہیں رہے ۔ جبکہ تحریک انصاف کے نذیر ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کےنئے اسپیکر ہوں گے۔
نذیر ایڈووکیٹ کے حق میں 21 ووٹ آئے جس سے وہ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوگئے۔ جبکہ سابق اسپیکر امجد زیدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں 21 ووٹ پول ہوگئے جبکہ مخالفت میں 1 ووٹ پول ہوا۔
اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد استعفے کے انکار پر لائی گئی تھی۔اسپیکرگلگت بلتستان امجد زیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد 21 ووٹوں سے کامیاب ہوئی اور اسپیکرکےحق میں صرف ایک ووٹ پڑا۔
یاردہے نذیر احمد ایڈووکیٹ ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے عہدے پر فائز رہے ۔