فائلر اورنان فائلرز کیلئےبُری خبر ،ٹیکسوں میں مزید اضافے کی تجویز

فائلر اورنان فائلرز کیلئےبُری خبر ،ٹیکسوں میں مزید اضافے کی تجویز
کیپشن: فائلر اورنان فائلرز کیلئےبُر خبر،ٹیکسوں میں مزید اضافے کی تجویز

ایک نیوز: بجٹ میں نان فائلرز کیلئے شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز کے لیے ٹیکسوں میں اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آٹو سیکٹر کے لیے پاکستان بزنس کونسل نے تجاویز دی ہیں کہ بجٹ میں نان فائلرز کے لیے گاڑیوں پرٹیکس میں اضافہ کیا جائے اور نان فائلرز  کے لیے گاڑیوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس میں دُگنا اضافہ کیا جائے جبکہ انجن کپیسٹی کے بجائے خریداری رسید پر ودہولڈنگ ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق بجٹ میں بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانےکی سفارش کی گئی ہے، نان فائلرز پر بینکوں سے یومیہ 50 ہزار روپے کیش نکلوانے پر ٹیکس ختم کردیا گیا تھا لیکن اب بجٹ میں نان فائلرز پر بینک سے کیش نکلوانے پر عائد ٹیکس دوبارہ لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔