ایک نیوز:میزان بینک کی جانب سے الیکٹرک بائیکس کے لیے قسط کے منصوبے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل کو متوسط طبقے کی سواری سمجھا جاتا ہے اور یہی وہ طبقہ ہے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے زیادہ متاثر ہوتا ہے،پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے الیکٹرک بائیک کا رجحان بڑھ گیاہے۔
دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھی تو لوگوں کے ذہن میں پہلا خیال یہی آتا ہے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہو گا اور یہ مہنگائی ان کے بجٹ کو کیسے متاثر کرے گی۔ اسی کے پیش نظر میزان بینک نے الیکٹرک بائیکس کو قسطوں میں دینے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔
اس آفر کو حاصل کرنے کیلئے آپکا میزان بینک میں اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے کیونکہ یہ آفر صرف میزان بینک کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔ قسطوں کی مدت دو سال تک ہو گی اور اس آفر کو حاصل کرنے کیلئے صارفین کو کم سے کم موٹر سائیکل کی قیمت کا 15% اور زیادہ سے زیادہ 50 فیصد تک ادا کرنا ہوگا۔ اس طرح موٹر سائیکل کی ماہانہ اقساط کم از کم 7,461 روپے ہوگی۔ اس سے قبل 1,800 روپے ناقابل واپسی پروسیسنگ فیس ادا کرنی ہوگی۔
واضح رہے کہ دیگر موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں جیسے کہ اٹلس ہونڈا، یاماہا، اور سوزوکی نے بھی قسطوں کے منصوبے شروع کیے ہیں جو صرف اپنی موٹرسائیکلوں کے لیے ہیں۔ اگرچہ، پچھلے چند مہینوں میں پٹرول اور موٹر سائیکل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ان کی فروخت پر اثر ڈالا ہے۔ای بائک پاکستانیوں میں بتدریج مقبول ہونا شروع ہو رہی ہیں۔